پٹنہ،17ڈسمبر(ایجنسی) راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو نے نوٹوں کی منسوخی کے خلاف نریندر مودی حکومت پر حملہ تیز کرتے ہوئے کہا کہ نوٹ بندي کا وہی حشر ہونے والا ہے جیسا کانگریس کے دور حکومت میں نسبندی کے فیصلے کا ہوا تھا۔
font-size: 18px; direction: rtl;">
مسٹر یادو نے آج یہاں نوٹ بندي کے خلاف حکمت عملی تیار کرنے کے لئے راشٹریہ جنتا دل کی ہو رہی میٹنگ میں کہا کہ یہ نوٹ بندي نہیں بلکہ فرضی بندی ہے۔
نریندر مودی حکومت کے نوٹ بندي کے فیصلے کا وہی حشر ہونے والا ہے جو کانگریس کے دور حکومت میں نسبندی کا ہوا تھا۔